Monday, December 23, 2024
Homeصحتکیروب : مشہور رمضان مشروب جو کینسر سے لڑتا ہے اور موٹاپے...

کیروب : مشہور رمضان مشروب جو کینسر سے لڑتا ہے اور موٹاپے کو کم کرتا ہے

قاہرہ :رمضان کے مہینے میں کسی بھی دوسرے مہینے یا موقع کے برعکس دسترخوانوں پر جوس اور مشروبات کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے، اور ان مشروبات میں سے ایک اہم اور زمانہ قدیم سے مشہور’کیروب‘ کا شربت ہے۔
کیروب کو طاقت بخش اور ٹھنڈے مشروبات میں شامل کیا جاتا ہے جسے بہت سے ممالک کے لوگ رمضان کے مقدس مہینے میں افطار کے بعد پینا پسند کرتے ہیں۔ اپنی افادیت کے ساتھ ساتھ یہ مشروب خوش ذائقہ بھی ہے۔
اس مشروب سے جسم کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں بشمول آنتوں کے افعال کو بہتر بنانا، کولیسٹرول اور خون میں شکر کے انجذاب کو کم کرنا، اس کے علاوہ معدنیات کی ایک بڑی مقدار، جیسے پوٹاشیم اور کیلشیم اس سے حاصل ہوتے ہیں، یہ سب صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔
کیروب ڈرنک وٹامنز کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس میں وٹامن اے، وٹامن بی2، وٹامن بی3، اور معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔
کیروب جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے، خون کی گردش کو تیز کرتا ہے، اور جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ کیروب کچھ کینسر جیسے پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر سے زبردست تحفظ فراہم کرتا ہے، کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے۔ جو جسم میں فری ریڈیکلز کی سرگرمی کو روکنے میں معاون ہے۔
کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کیروب وزن میں کمی اور موٹاپے کو کم کرنے میں معاون ہے، اس سے لمبے عرصے تک بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔

جنسی صحت کے لیے کیروب کے فوائد
مختلف طبی ویب سائٹس اور متعدد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیروب مردوں کی جنسی صحت کے لیے فائدہ مند مشروب ہے۔

اس میں اہم وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں، جو جسم میں آکسیجن اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے جنسی عمل کے دوران تھکاوٹ کا احساس کم ہوتا ہے۔ یہ ایک قدرتی جنسی محرک ہے، جو مردوں میں جنسی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ سپرم کی تعداد بڑھانے میں بھی موثر کردار ادا کرتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments