Monday, December 23, 2024
Homeدنیاغزہ میں جنگ رُکنے کا کوئی امکان نہیں: فلسطینی وزیر خارجہ

غزہ میں جنگ رُکنے کا کوئی امکان نہیں: فلسطینی وزیر خارجہ

دبئی:فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بدھ کے روز کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود غزہ پر جنگ روکنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ریاض المالکی نے قاہرہ میں منعقدہ عرب وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں دور سے کی گئی تقریر میں مزید کہا کہ اسرائیل بھوک کا ہتھیار استعمال کر کے آبادی پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ انہیں بے گھر ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل امداد کو آبادی پر اپنے دباؤ کا حصہ سمجھتا ہے تاکہ انہیں بے گھر ہونے پر مجبور کیا جائے اور پھر بے گھر کیا جائے، انہوں نے کہا فلسطینیوں کو رفح میں نقل مکانی پر مجبور کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو ان کے مقصد کو ختم کرنے کے ارادے سے منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کیمپوں کے مکینوں کو دوبارہ بے گھر کیا جارہا ہے۔
اسرائیل بین الاقوامی نااہلی کے باوجود فلسطینی عوام کے خلاف اپنی تباہی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل فاقہ کشی کی جنگ لڑ رہا ہے اور بھوک سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ خاص طور پر بچوں کی، اسرائیل مختلف تنظیموں کی انسانی ہمدردی کی تمام کوششوں کو روک رہا ہے۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اجلاس میں کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ جب فلسطینی بھوک، بمباری یا سنائپرز کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں تو انسانیت خاموش کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ایک پوری قوم کے خلاف مکمل تباہی کی جنگ ہے۔ ان جنگ کے ہتھیار گولیاں، بم اور بھوک ہے۔
واضح رہے سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں غزہ کی پٹی پر 30534 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments