Monday, December 23, 2024
Homeدنیارمضان المبارک میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے روکا تو حالات بے...

رمضان المبارک میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے روکا تو حالات بے قابو ہو جائیں گے: گیلنٹ

غزہ:اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے وار کیبنٹ کو ماہ رمضان کے دوران فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کے خلاف خبردار کیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یروشلم میں کشیدگی میں اضافہ مغربی کنارے کی صورتحال کو بھڑکا دے گا جس سے جنگ کے اہداف کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں غزہ اور شمال لبنان کی سرحد سے افواج کا انخلاء ہو سکتا ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی آموس ہاکسٹین کو خبردار کیا تھا کہ حزب اللہ کے حملے اسرائیل کو فوجی کارروائی کے قریب لے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے منگل کے روز امریکی خصوصی ایلچی کو بتایا کہ “ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے سیاسی کوششوں کے لیے پرعزم ہیں، لیکن حزب اللہ کی جارحیت ہمیں لبنان میں اس کی فوجی کارروائی کے حوالے سے فیصلے جنگ کے قریب لے آئے ہیں۔
گیلنٹ کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قاہرہ میں جنگ بندی کی بات چیت جاری ہے، جسے رمضان کے مہینے سے قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان 40 روزہ جنگ بندی تک پہنچنے سے پہلے آخری پڑاؤ قرار دیا جاتا ہے، لیکن ابھی تک اس میں بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی تشدد بڑھ رہا ہے، جہاں فلسطینی اتھارٹی 2007ء میں حماس کےہاتھوں غزہ کی پٹی کا کنٹرول کھونے کے بعد محدود خود مختاری کا استعمال کرتی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات رملہ شہر پر برسوں میں اپنا سب سے بڑا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پناہ گزین کیمپ میں ایک 16 سالہ لڑکا مارا گیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments