Monday, December 23, 2024
Homeہندوستاننوٹ برائے ووٹ کیس: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

نوٹ برائے ووٹ کیس: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی:ایک تاریخی فیصلے میں، سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے پیر کو فیصلہ دیا کہ کوئی بھی ایم پی یا ایم ایل اے پارلیمنٹ/اسمبلی میں ووٹ کے سلسلے میں رشوت ستانی کے الزام میں استغاثہ سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ عدالت نے نوٹ برائے ووٹ کیس میں اپنا سابقہ فیصلہ بدل دیا۔ آرٹیکل 105 کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے اس معاملے میں ارکان پارلیمنٹ کو کوئی راحت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ رشوت خوری کے معاملے میں کسی کو استثنیٰ نہیں دی جاسکتی۔ ایسے میں ارکان پارلیمنٹ کو قانونی تحفظ سے استثنیٰ کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
سپریم کورٹ کی سات ججوں کی بنچ نے اپنی متفقہ رائے میں، پی وی نرسمہا راؤ کیس سے متعلق 1998 کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیا، جس نے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے لیے رشوت لینے کے الزام میں ایم پیز/ایم ایل اے کو قانونی چارہ جوئی سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کی سات ججوں کی آئینی بنچ نے کہا کہ اگر کوئی رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا انتخابات میں سوال پوچھنے یا ووٹ دینے کے لیے پیسے لیتا ہے، تو وہ استغاثہ سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ووٹنگ یا سوال پوچھنے کے لیے پیسے لینے سے ہندوستانی پارلیمانی جمہوریت کا کام تباہ ہو جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments