Homeتعلیمیوپی پولیس کانسٹیبل کے بعد اب آر او؍ اے آر او کا...

یوپی پولیس کانسٹیبل کے بعد اب آر او؍ اے آر او کا امتحان بھی منسوخ، 6 ماہ میں دوبارہ ہوگا امتحان

لکھنؤ:یوپی پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کی منسوخی کے ایک ہفتے کے اندر یوپی میں ایک اور امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ سی ایم یوگی نے اب یوپی آراو؍ے آر اوامتحان منسوخ کر دیا ہے۔ درحقیقت امتحان کے انعقاد کے بعد سے پیپر لیک ہونے کی مسلسل خبریں آرہی تھیں اور امیدوار بار بار اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ آخر کار وزیراعلیٰ نے اس پر فیصلہ سناتے ہوئے یوپی کے آر او/اے آر او امتحان کو منسوخ کر دیا۔
امتحان منسوخ ہونے کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے اندر دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ اطلاع جلد بھیج دی جائے گی۔ پیپر کے کچھ سوالات سوشل میڈیا پر گردش کر رہے تھے، جائزہ اجلاس میں اس معاملے پر بات ہوئی۔ اس کے بعد حکومت نے عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پیپر لیک سے متعلق ثبوت پیش کریں۔
اس کے بعد حکومت کے سامنے ثبوت پیش کیے گئے اور یو پی پی ایس سی نے اپنی رپورٹ بھی پیش کی، جس کے بعد سی ایم نے امتحان منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس ٹی ایف یعنی اسپیشل ٹاسک فورس اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ پیپر لیک میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست کے 58 اضلاع کے 2387 مراکز میں یوپی آر او؍اے آر او پری امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ یہ بھرتی 411 اسامیوں کے لیے تھی جس میں سے 334 اسامیاں ریویو آفیسر اور 77 اسامیاں اسسٹنٹ ریویو آفیسر کے لیے ہیں۔ اس بھرتی کے لیے1069725 امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ یوپی پولیس کانسٹیبل کا امتحان 24 فروری کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور اب یوپی آر او، اے آر او کا امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments