Homeہندوستانبی جے پی کے 195 امیدواروں کی فہرست میں صرف ایک مسلم...

بی جے پی کے 195 امیدواروں کی فہرست میں صرف ایک مسلم چہرہ

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں صرف ایک مسلم چہرے کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس چہرے کا نام عبدالسلام ہے۔ کالیکٹ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر عبدالسلام کیرالہ کے ملاپورم سے الیکشن لڑیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیرالہ کی 12 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
عبدالسلام ترور، کیرالہ کے رہنے والے ہےں۔ وہ 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔
اسمبلی انتخابات میں انہوں نے 135 نیموم حلقہ سے انتخاب لڑا تھا۔ عبدالسلام 2011 سے 2015 تک کالیکٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ عبدالسلام 2018 تک ریسرچ کے کام سے وابستہ رہے۔ انہوں نے 153 تحقیقی مقالے لکھے، جو شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 15 جائزہ مضامین اور 13 کتابیں لکھی ہیں۔
یہ ڈیٹا ان کے لنکڈین پروفائل کے مطابق ہے۔ عبدالسلام کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں ہے۔ ان کے اعلان کردہ کل اثاثے 6.47 کروڑ روپے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہعبدالسلام کے نام کو لے کر پچھلے کئی دنوں سے بحث چل رہی تھی کہ بی جے پی انہیں ٹکٹ دے گی، آج اس کی تصدیق ہوگئی۔ عبدالسلام ایک سیکولر چہرہ ہےں، اس لیے بی جے پی نے کیرالہ میں اقلیتی امیدوار پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پہلی فہرست میں 195 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں 47 نوجوان لیڈر ہیں، جن کی عمریں 50 سال سے کم ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں 28 خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ 27 درج فہرست ذات یعنی ایس سی امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 17 ایس ٹی اور 57 امیدوار دیگر پسماندہ طبقے یعنی او بی سی زمرے سے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments