Monday, December 23, 2024
Homeدنیاحماس زندہ یرغمالیوں کی فہرست فراہم کرے پھر بات کریں گے:اسرائیل کی...

حماس زندہ یرغمالیوں کی فہرست فراہم کرے پھر بات کریں گے:اسرائیل کی نئی شرط

دبئی:غزہ شہر کے شمال میں الرشید اسٹریٹ پر ہونے والے ’قتل عام‘ کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا مستقبل مخدوش ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
حماس نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ کسی بھی قسم کی بات چیت کو روک دے گی۔
تاہم ذرائع نے آج ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز مصر اور قطر سے کہا کہ وہ مغوی افراد کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت کا دوسرا دور نہیں کرے گا، جب تک کہ حماس ان مغوی افراد کی فہرست پیش نہیں کرے گی جو ابھی تک زندہ ہیں۔
عبرانی ’واللا‘ نیوز ویب سائٹ نے سینیر اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطرمیں 3 روزہ مذاکرات کے بعد اسرائیلی وفد بغیر کسی جواب کے کل رات اسرائیل واپس چلا گیا۔
تاہم ایک اسرائیلی اہلکار نے تصدیق کی کہ ثالث ممالک سے وعدہ لیا گیا تھا کہ حماس سے زندہ قیدیوں کے بارے میں معلومات لیں گے لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل جمعہ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں غزہ میں مزید 7 قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
اس نے ایک بیان میں ان میں سے 3 کے ناموں کا بھی اعلان کیا جن کی شناخت ہیم گیرشون پیری، یورم اٹاک میٹزگر اور امیرام اسرائیل کوپر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ باقی 4 کا اعلان ان کی شناخت کی تصدیق کے بعد کریں گی۔
القسام بریگیڈز کا کہنا تھا کہ جاری فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کی کل تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے۔
کل جمعہ کو القسام نے اسرائیلی قیدیوں کا ایک کلپ شائع کیا اور کہا کہ اس حماس کا قیدیوں کی نگرانی پرمامور گروپ سےرابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ ان کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کے بعد ہی بتایا جائے گا۔
دونوں فریقوں کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر متوقع معاہدے پر مذاکرات کے حالیہ دور میں معمولی پیش رفت کے باوجود کوئی بڑی پیش رفت ریکارڈ نہیں کی گئی۔
دوحہ میں کئی دنوں کی بات چیت کے بعد محصور فلسطینی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنا ابھی بہت دور دکھائی دیتا ہے۔
سب سے نمایاں معاہدہ ایک مکمل اور مستقل جنگ بندی ہے، جو کہ حماس کا مطالبہ ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی بنیادی شرط ہے۔
قطر اور مصر کے علاوہ امریکہ بھی جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments