Wednesday, February 4, 2026
Homeکھیلپاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری

پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری

لاہور۔:پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں 2 0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 198 رنز 5 وکٹ کے نقصان پر بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 40 گیندوں پر 76 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے 36 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔آسٹریلیا کی جانب سے زاویئر بارٹلیٹ نے 1 وکٹ 52 رنز دے کر حاصل کی۔ میتھیو کوہنیمین نے 1 وکٹ 40 رنز دے کر حاصل کی۔ کوپر کونولی نے 1 وکٹ 30 رنز دے کر حاصل کی۔ شان ایبٹ نے 1 وکٹ 33 رنز دے کر حاصل کی۔ ایڈم زمپا نے 1 وکٹ 27 رنز دے کر حاصل کی۔
۔199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 15.4 اوورز میں 108 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ صائم ایوب نے 1 وکٹ 32 رنز دے کر حاصل کی۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ 14 رنز دے کر حاصل کی۔ محمد نواز نے 1 وکٹ 11 رنز دے کر حاصل کی۔ شاداب خان نے 3 وکٹ 26 رنز دے کر حاصل کی۔ عثمان طارق نے 2 وکٹ 16 رنز دے کر حاصل کی۔
آسٹریلیا کی طرف سے کیمرون گرین نے 20 گیندوں پر 35 رنز بنائے اور وہ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔میچ کے بعد آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا پاکستان کو مبارک ہو۔ امید ہے ہم کل بہتر واپسی کریں گے۔ آج پاکستان نے ہمیں ہر شعبے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ پاور پلے میں انہوں نے ہم پر دباؤ ڈالا۔ ہم شراکتیں بنانے میں ناکام رہے اور یہ ہمارے لئے سبق ہے۔
پلیئر آف دی میچ سلمان آغا نے کہا یہ ہمارے لئے مکمل کھیل تھا۔ بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کارکردگی بہترین رہی۔ ہم اسی کارکردگی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا نمبر 3 پر کھیلنے کا مقصد اسپن کے خلاف بہتر کھیلنا ہے۔ عثمان خان کے بارے میں کہا وہ اسپن کے خلاف ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ہم ان سے اسی طرح کی کارکردگی چاہتے ہیں۔
سیریز کا آخری میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments