Thursday, January 15, 2026
Homeہندوستانپٹاخوں پر پورے ملک میں لگے پابندی، انہیں پھوڑنے والے ملک دشمن:...

پٹاخوں پر پورے ملک میں لگے پابندی، انہیں پھوڑنے والے ملک دشمن: مینکا گاندھی

نئی دہلی:ملک بھر میں لوگوں کو آلودگی کی وجہ سے خاص طور پر سردیوں کے موسم میں خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں سردیوں کے موسم میں لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جہاں آلودگی کی سطح خاصی زیادہ ہوتی ہے ۔ اس کو روکنے کے لیے بی جے پی لیڈر مینکا گاندھی نے پٹاخوں پر ملک بھر میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے بعد سے آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے پٹاخے پھوڑنے والوں کو ملک دشمن قراردیا۔
سابق مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اتوار کے روز فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر ملک بھر میں پابندی لگانے کی وکالت کی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ پٹاخے ہیں ۔
مینکا گاندھی نے کہا ، ” اگر آپ دو راتوں میں 800 کروڑ روپے کے پٹاخے پھوڑے تو ہوا کا کیا بنے گا ؟ پورے ملک میں پٹاخوں پر پابندی لگنی چاہیے۔ ” پٹاخے پھوڑنے والوں کو “ملک دشمن” کہا جانا چاہئے کیونکہ ان کی حرکتیں سب کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہر چیز کی توقع کرنے کے بجائے عوام کو بھی آلودگی روکنے کے لیے تحریک شروع کرنی چاہیے ۔
بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “جب بی جے پی اقتدار میں آئی تو مجھے امید تھی کہ وہ گائے کے گوشت کی برآمدات کو روک دے گی کیونکہ یہ ان کے منشور میں تھا۔ لیکن بدقسمتی سے، یہ ابھی تک نہیں رکا ہے۔ ہم صرف روزگار کی خاطر ایسا نہیں ہونے دے سکتے۔”

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments