Saturday, December 20, 2025
Homeہندوستانکارگزار صدر بننے کے بعد نتن نبین کی پی ایم مودی سے...

کارگزار صدر بننے کے بعد نتن نبین کی پی ایم مودی سے پہلی ملاقات

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب قومی صدر نتن نبین نے جمعہ کی شام وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نبین کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور ان کے تنظیمی تجربے کو پارٹی کے لیے قابل قدر قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں میٹنگ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ بی جے پی کے قومی ورکنگ صدر شری نتن نوین سے ملاقات کی۔ انہیں ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کی ان کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کا تنظیمی اور انتظامی تجربہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ثابت ہو گا کیونکہ ہم سب مل کر عوامی امنگوں کی تکمیل کے لیے کام کریں گے۔
نتن نبین سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا کہ ان کا تنظیمی اور انتظامی تجربہ بی جے پی کے لیے ایک بڑی طاقت ثابت ہوگا۔ یہ میٹنگ بی جے پی تنظیم کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ پارٹی کو بوتھ لیول تک مضبوط بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس میٹنگ سے پہلے نتن نبین نے دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں سینئر جنرل سکریٹریوں کے ساتھ تنظیم کی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments