
نئی دہلی:دہلی حکومت نے کھانسی کے شربت “کولڈریف” کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ کھانسی کا یہ شربت چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں کئی بچوں کی جان لے چکا ہے۔ دہلی کے ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے کولڈریف سیرپ کو بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس منگوانے کا حکم دیا ہے اور اس کی فروخت، خرید اور استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
کھانسی کا شربت “کولڈریف” بنانے والی تامل ناڈو میں واقع سریسن فارما کے مالک رنگناتھن گووندن کو جمعہ کو چھندواڑہ کی ایک عدالت نے 10 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دھیریندر سنگھ نیتری نے کہا کہ “آلودہ” کولڈریف سیرپ کی وجہ سے اب تک 22 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔