Friday, October 10, 2025
Homeہندوستانوزیراعظم مودی نے گاندھی جینتی پر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم مودی نے گاندھی جینتی پر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بابائے قوم کی یادگار راج گھاٹ کا دورہ کیا اور انہیں ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی راج گھاٹ پر ان کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لے حاضری دی۔
قبل ازیں، مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ “گاندھی جینتی پیارے باپو کی غیر معمولی زندگی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، جن کے نظریات نے انسانی تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔ انہوں نے یہ دکھایا کہ کس طرح ہمت اور سادگی عظیم تبدیلی کا آلہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے خدمت اور ہمدردی کی طاقت کو لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ضروری سمجھا۔ ہم ہندوستان کی تعمیر کے لیے ان کے راستے پر چلتے رہیں گے۔”
دریں اثنا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ “آج 2 اکتوبر، مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے۔ یہ پوری دنیا کے لیے تحقیق اور تجسس کا موضوع رہا ہے کہ کیا آزادی صرف سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چل کر حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن ہندوستان نے یہ حاصل کر لیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments