Friday, October 10, 2025
Homeدنیاہم کبھی جوہری بم بنانے کی کوشش نہیں کریں گے: ایرانی صدر...

ہم کبھی جوہری بم بنانے کی کوشش نہیں کریں گے: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

اقوام متحدہ:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جون میں اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے سفارت کاری سے سنگین غداری تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے کبھی بھی جوہری بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا۔
اس حوالے سے انہوں نے مغربی ممالک کے الزامات کو مسترد کردیا۔ پزشکیان نے نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں یہاں اس اسمبلی کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی جوہری بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کبھی کرے گا۔ ہمیں جوہری ہتھیار نہیں چاہیے۔
انہوں نے غزہ میں نسل کشی سے لے کر ایران پر اسرائیلی حملوں تک دنیا کی موجودہ صورتحال پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا یہ بیان تہران کی جوہری خواہشات کی وجہ سے بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ عائد ہونے کے ممکنہ چند دن قبل آیا ہے۔ ایرانی صدر نے نشاندہی کی کہ تحفظ طاقت سے نہیں بلکہ اعتماد سازی سے حاصل ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کو بین الاقوامی قانون پر اعتماد بحال کرنا چاہیے۔
۔28 اگست کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے 30 دن کی کارروائی شروع کی تھی جو 27 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے تہران پر الزام لگایا گیا کہ وہ 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا جس کا مقصد اسے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا ہے۔
یورپی طاقتوں نے ایران پر پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کو چھ ماہ تک کے لیے ملتوی کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ طویل مدتی معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔ ایسا اس وقت ہوگا جب ایران اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کو اپنے علاقے میں دوبارہ داخل ہونے کی اجازت دے دے، اپنے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے بارے میں خدشات کو دور کردے اور امریکہ کے ساتھ بات چیت میں شامل ہوجائے۔ مسعود پزشکیان نے یورپی ٹرائیکا گروپ پر امریکہ کی شہہ پر ایران پر بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments