
دبئی:ٹیم ہندوستان اتوار کو دبئی میں اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف سپر فور کے ایک ہائی وولٹیج مقابلے میں اترے گی، جہاں فائنل میں جگہ بنانے سے بڑھ کر بھی بہت کچھ داؤ پر لگا ہے۔یہ دونوں ممالک کے درمیان دوسرا ٹکراؤ ہے، جو اپریل میں پہلگام دہشت گردانہ حملوں اور اس کے بعد ہندوستانی مسلح افواج کے پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سندور کے آغاز کے بعد ہورہا ہے۔ پہلا مقابلہ ہندوستاننے یکطرفہ انداز میں جیتا تھا، جب اس نے 128 رنز کا ہدف سات وکٹ سے باآسانی حاصل کر لیا تھا۔ اس میچ میں اسپنر کلدیپ یادو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض تین وکٹ لے کر پاکستان کو 9/127 پر محدود کر دیا اور “پلیئر آف دی میچ” قرار پائے۔
اسکواڈز:
بھارت: ابھیشیک شرما، شبمن گل، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، شیوَم دوبے، ہاردک پہندوستان، اکشر پٹیل، ہرشت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، جیتیش شرما، رنکو سنگھ، ورن چکرورتی۔
پاکستان: صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حریس (وکٹ کیپر)، فخر زمان، سلمان آغا (کپتان)، خوشدل شاہ، حسن نواز، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، حسین طلعت، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، صوفیان مقیم۔