Thursday, September 4, 2025
Homeہندوستانجھارکھنڈ: ماؤوادیوں کے ساتھ جھڑپ، دو سیکورٹی اہلکار ہلاک

جھارکھنڈ: ماؤوادیوں کے ساتھ جھڑپ، دو سیکورٹی اہلکار ہلاک

رانچی :جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں جمعرات کی صبح ماؤوادیوں کے ایک دھڑے تریتیہ سملن پرستتی کمیٹی(ٹی ایس پی سی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

یہ جھڑپ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ماناتو تھانہ حدود کے تحت آنے والے گاؤں کیدل میں اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم ٹی ایس پی سی کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔

پلامو کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) نوشاد عالم نے پی ٹی آئی کو بتایا:”فائرنگ میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی کو میدنی رائے میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔”

ایک دیگر پولیس افسر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہٹی ایس پی سی کمانڈر ششی کانت گنجھو اور اس کا دستہ کیدل گاؤں میں موجود ہے، جس کے بعد فورسز نے آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایاکہ جیسے ہی سیکورٹی ٹیم موقع پر پہنچی، ٹی ایس پی سی کے ارکان نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ فوراً انہیں میدنی رائے میڈیکل کالج و اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو اہلکاروں کو مردہ قرار دیا، جبکہ ایک زخمی اہلکار کا علاج جاری ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments