Tuesday, July 8, 2025
Homeکھیلسنجوگ گپتا آئی سی سی کے نئے سی ای او مقرر

سنجوگ گپتا آئی سی سی کے نئے سی ای او مقرر

نئی دہلی : ملک کے بڑے نشریاتی ادارے کے سینئر عہدیدار سنجوگ گپتا کو پیر کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا گیا۔گپتا، جو آئی سی سی کے ساتویں سی ای او ہوں گے، نے جیف ایلرڈائس کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جنہوں نے چار برس عہدے پر رہنے کے بعد جنوری میں استعفیٰ دیا تھا۔سنجوگ گپتا اس سے قبل جیو اسٹار میں سپورٹس اور لائیو ایکسپیریئنسز کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں۔
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’سنجوگ گپتا کھیل کی حکمت عملی ترتیب دینے اور اسے تجارتی خطوط پر فروغ دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جو آئی سی سی کے لیے بے حد قیمتی ثابت ہوگا۔‘آئی سی سی کے مطابق اس اہم عہدے کے لیے 25 ممالک سے ڈھائی ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔گپتا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ کھیل کے لیے نہایت سنہری دور ہے۔ بڑے ایونٹس کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے، کمرشل مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور خواتین کی کرکٹ جیسی نئی جہتیں مقبولیت کی نئی بلندیوں تک پہنچ رہی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے باعث اس کھیل کے مستقبل میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments