Monday, July 7, 2025
Homeہندوستانپانچ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ مکمل

پانچ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ مکمل

نئی دہلی:ملک کی چار ریاستوں — کیرالہ، پنجاب، مغربی بنگال اور گجرات — میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے آج شام ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ صبح 7 بجے سے شروع ہونے والی یہ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہی، جب کہ نتائج کا اعلان 23 جون کو کیا جائے گا۔

جن اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہو ئی ان میں کیرالہ کی نیلامبور، پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ، مغربی بنگال کی کالی گنج، اور گجرات کی وساودر اور کڑی شامل ہیں۔ ان ضمنی انتخابات کا انعقاد متعلقہ ارکان اسمبلی کے انتقال یا استعفیٰ کے سبب کیاگیا ، اور کئی نشستوں پر سہ رخی مقابلے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ووٹنگ کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، اور ووٹرز پرامن انداز میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ گجرات کی کڑی اور وساودر اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کڑی سیٹ بی جے پی کے رکن اسمبلی کرسن بھائی پنجابی بھائی سولنکی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

بی جے پی نے اس نشست پر راجیندر چاولا کو امیدوار بنایا ہے، جبکہ کانگریس نے رمیش چاولا اور عام آدمی پارٹی نے جگدیش چاولا کو میدان میں اتارا ہے۔ دوسری جانب وساودر سیٹ پر ضمنی انتخاب اس وقت ضروری ہو گیا جب سابق رکن اسمبلی بھوپندر بھائی بھیانی نے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس سیٹ پر بی جے پی نے کیرت پٹیل، کانگریس نے نتن رنپریا اور عام آدمی پارٹی نے گوپال اٹالیا کو امیدوار بنایا ہے۔

دونوں نشستوں پر بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت سہ رخی مقابلہ متوقع ہے۔ پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی گوگی کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔ اس نشست پر بھی سیاسی گہما گہمی دیکھی گئی ، اور مختلف جماعتیں اپنی کامیابی یقینی بنانے کے لیے زور آزمائی کر تی ر ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments