Monday, July 7, 2025
Homeہندوستانایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکار،241مسافر وں سمیت 290 افراد جاں...

ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکار،241مسافر وں سمیت 290 افراد جاں بحق

احمدآباد:ایئر انڈیا کا طیارہ، جو احمد آباد سے لندن جا رہا تھا، جمعرات (12 جون 2025) کی دوپہر کو ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ اس طیارے میں سوار تمام 241 افراد ہلاک ہو گئے۔البتہ ایک شخص کے زندہ بچنے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ تقریباً 40 افراد جاں بحق افراد الگ ہیں جو طیارہ کے زد میں آئے ہیں۔ جس کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 290 بتائی جاتی ہے,

پرواز کے چند منٹ بعد ہی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ تاہم، اب ایک نئی اطلاع سامنے آئی ہے کہ اس حادثے میں ایک شخص زندہ بچ گیا ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کمشنر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ حادثے کے کچھ گھنٹوں بعد، اے پی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کمشنر جی ایس ملک نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ طیارے کے حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ چونکہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا تھا، اس لیے ممکن ہے کہ کچھ مقامی افراد بھی ہلاک ہوئے ہوں۔

تاہم اب یہ اطلاع آئی ہے کہ ایک شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حادثے کے بعد احمد آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے محدود پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ طیارہ حادثے کے فوراً بعد بھارتی مسلح افواج کی ٹیموں کو ریسکیو اور امدادی کام کے لیے فوری طور پر روانہ کیا گیا۔ گجرات حکومت نے طیارے میں سوار افراد کی شناخت کے لیے ان کے لواحقین سے ڈی این اے سیمپل دینے کی اپیل کی ہے، کیونکہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔

گجرات حکومت کے ایک افسر نے بتایا کہ بی جے میڈیکل کالج میں ڈی این اے ٹیسٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس لیے مسافروں کے خاندانوں اور قریبی رشتہ داروں، خاص طور پر والدین اور بچوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے نمونے متعلقہ مقام پر جمع کرائیں تاکہ متاثرین کی جلد سے جلد شناخت کی جا سکے۔ اس حادثے میں کئی مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل احمد آباد کے اثروا سول اسپتال پہنچے، جہاں طیارہ حادثے کے زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ انہوں نے یہاں متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ 

 حادثے کے وقت طیارے میں 242 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹ اور 10 کیبن کریو شامل تھے۔ طیارہ حادثے کے بعد کئی ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں جو دردناک منظر بیان کر رہی ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق  طیارہ گرنے سے قریبی میڈیکل کالج کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بی جے ایم سی گجرات کے تقریباً 20 ایم بی بی ایس طلباء بھی زخمی ہوئے ہیں

 میڈیکل کالج پر گرا جہاز 

عینی شاہدین نے بتایا کہ لندن جانے والا ایئر انڈیا کا طیارہ، جو ٹیک آف کے فوراً بعد ہی اونچائی کھو بیٹھا، جمعرات کو احمد آباد کے میگھانی نگر علاقے میں بی جے میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے رہائشی کوارٹرز سے ٹکرا گیا، جس سے احاطے میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا،احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب واقع رہائشی کوارٹرز میں رہنے والے کئی لوگ حادثے میں زخمی ہوئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ایک عینی شاہد ہریش شاہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ طیارہ بہت نیچی پرواز کر رہا تھا اور یہ سرکاری کالج کے ڈاکٹروں کے رہائشی کوارٹرز سے ٹکرا گیا۔انہوں نے کہا کہ “کئی پانچ منزلہ عمارتیں ہیں جو رہائشی کوارٹرز کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ان اپارٹمنٹس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے کیونکہ عمارتوں میں بھی آگ لگ گئی۔ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ احاطے میں کھڑی کئی کاروں اور گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

لندن جارہی تھی فلائٹ

ایئر انڈیا کی پرواز 171 احمد آباد سے لندن جا رہی تھی۔ یہ واقعہ احمد آباد کے ایئرپورٹ کے قریب ہی پیش آیا ہے، جو گجرات کا سب سے بڑا اور مصروف ہوائی اڈہ ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق آج، 12 جون 2025 کو، ہندوستان کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہونے والا ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز کے فوراً بعد میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں تقریباً 242 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے قریب دھوئیں کے بادل اور زوردار دھماکے کی آواز نے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیلایا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ابھی تک حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ یہ واقعہ ایئر انڈیا کے لیے ایک سنگین حادثہ ہے اور ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments