Monday, July 7, 2025
Homeدنیاعازمین حج کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت...

عازمین حج کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے: سعودی عرب

ریاض:سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ سعودی عرب حجاج کرام کو متاثر کرنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی غیر مجاز عازم حج کو حجاج کی راحت میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔
سلمان الدوسری نے کہا کہ حج کا موجودہ نظام حجاج کی خدمت کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ حج سیزن ریاست کا مکمل تعاون اور ویژن 2030 کا ایک زندہ نمونہ پیش کرے گا۔ حج کے سیزن کے دوران “ضیوف الرحمان” کی حفاظت ہمارا اولین اور آخری ہدف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 10 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments