Monday, July 7, 2025
Homeدنیاحج 2025 : مکہ مکرمہ میں ماحول دوست پیدل راستوں میں 33...

حج 2025 : مکہ مکرمہ میں ماحول دوست پیدل راستوں میں 33 فیصد توسیع

مکہ مکرمہ:سال 2025 میں حج کرنے والے سعودی عرب کی سڑکوں کی تعمیر میں نئی تکنیک کے استعمال کی بدولت بہترین معیار کی حامل اور محفوظ پیدل گزرگاہوں سے استفاہ کر سکیں گے۔
خیال رہے سعودی حکام نے لچکدار ربڑ کے سفالٹ سے بنی سڑکوں میں 33 فیصد توسیع کا اعلان کیا ہے۔ سڑکوں کی یہ تعمیر عرفات کی مسجد نمرہ سے المشعر ٹرین سٹیشن تک کی گئی ہے۔ سڑک کی تعمیر کا یہ رقبہ تقریباً 61000 مربع میٹر ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ استعمال شدہ ٹائروں کو جلانے کے بجائے ان کی ‘ری سائیکلنگ’ کے ذریعے سفالٹ کی لچکدار شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جا سکے۔ سفالٹ کی یہ سڑک پیدل چلنے والوں کے لیے آرام دہ ہوتی ہے۔
مملکت کی روڈز جنرل اتھارٹی کے حوالے سے ‘ایس پی اے’ نے کہا ہے کہ سفالٹ سے بنے فٹ پاتھ بزرگ حاجیوں کے لیے خاص طور پر محفوظ اور آرام دہ ہیں کہ ان کے ٹخنوں اور پیروں کو اس پر چلنے سے سکون محسوس ہوتا ہے۔ یاد رہے رواں سال بزرگ عازمین حج کی تعداد 53 فیصد سے زائد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ویژن 2030 کے تحت ‘روڈز جنرل اتھارٹی’ سعودی عرب کے شہریوں اور عازمین حج کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رواں سال عازمین حج کی تعداد سال 2024 کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔ حج 2025 کا آغاز 4 جون سے متوقع ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments