Monday, July 7, 2025
Homeصحتملک بھر میں کووڈ-19 کے فعال کیس ایک ہزار کے پار

ملک بھر میں کووڈ-19 کے فعال کیس ایک ہزار کے پار

نئی دہلی:ملک بھر میں کووڈ-19 کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب تک ملک بھر میں کووڈ-19 کے 1000 سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 752 کیسز حال ہی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ فعال کیسز کیرالہ میں موجود ہیں۔
کیرالہ میں اب تک کل 430 فعال کیسز درج کیے گئے ہیں، جبکہ مہاراشٹر میں 209، دہلی میں 104، اتر پردیش میں 15، بنگال میں 12، گجرات میں 83 اور کرناٹک میں 47 فعال کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی میں ایک ہفتے کے دوران 99 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے ایک بار پھر کورونا وائرس کو لے کر عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔
کچھ ریاستوں جیسے انڈمان و نکوبار، اروناچل پردیش، آسام، بہار، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر وغیرہ میں فی الحال کووڈ-19 کا کوئی فعال کیس درج نہیں ہوا ہے۔
دارالحکومت میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے چند دن قبل ایک خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اب تمام اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے ہدایت دی ہے کہ ہر اسپتال میں کووڈ سے نمٹنے کی مکمل تیاری ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی، تمام مثبت نمونوں کو جینوم سیکوئنسنگ کے لیے لوک نائک اسپتال بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے، اور روزانہ کی رپورٹنگ دہلی اسٹیٹ ہیلتھ پورٹل اور آئی ایچ پی پلیٹ فارم پر لازمی قرار دی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا اور ہاتھوں کی صفائی اب دوبارہ ضروری ہو گئی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments