Saturday, May 24, 2025
Homeہندوستاناتراکھنڈ: آندھی، طوفان اور تیز بارش سے شدید تباہی

اتراکھنڈ: آندھی، طوفان اور تیز بارش سے شدید تباہی

رودر پریاگ:اتراکھنڈ کے ضلع رودرپریاگ میں موسم کا قہر جاری ہے۔ جمعہ کی رات آنے والے آندھی، طوفان اور موسلادھار بارش نے مقامی لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ تیز بارش کے سبب برساتی نالے اُبل پڑے، اور اگستیہ مُنی کے وجے نگر گدیرا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ نالے کے کنارے کھڑی ایک درجن سے زائد اسکوٹی اور بائیکس ملبے کے ساتھ بہہ گئیں۔
تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے درمولا گاؤں میں بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔ کئی گھروں کے ٹِن شیڈ اُڑ گئے اور قیمتی سامان پانی میں بہہ گیا۔ کئی گوَشالاؤں کی چھتیں بھی اُڑ گئیں۔ محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے زیادہ تر اضلاع کے لیے بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ رودرپریاگ، پاؤڑی اور نینی تال جیسے پہاڑی علاقوں میں آندھی، بجلی چمکنے اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جمعہ کی رات آئے طوفان اور بارش کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد گاڑیاں برساتی نالے میں بہہ گئی ہیں۔ مقامی لوگ اپنے نقصانات کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ہفتے کو دہرادون میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور شام کے وقت ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، ساتھ ہی کچھ علاقوں میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments