Saturday, May 24, 2025
Homeہندوستاندہلی: فیکٹری میں آگ اور دھماکے کے بعد عمارت منہدم

دہلی: فیکٹری میں آگ اور دھماکے کے بعد عمارت منہدم

نئی دہلی:دہلی کے بوانا صنعتی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک فیکٹری میں خوفناک آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی۔ یہ اطلاع حکام نے دی۔ دہلی فائر سروس کے سربراہ اتل گرگ نے بتایا کہ صبح 4 بج کر 48 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 17 گاڑیاں سیکٹر 2 میں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں۔
کثیر منزلہ عمارت سے گھنا کالا دھواں نکلتا دیکھا گیا اور جلد ہی پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے بعد زوردار دھماکے سے وہ منہدم ہو گئی۔ حکام کے مطابق فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد دھماکہ ہوا، جس کے باعث آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکام نے کہا کہ ہر طرف ملبہ بکھرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عمارت کے تعمیری معیار اور حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آگ کو مکمل طور پر بجھانے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments