Tuesday, July 8, 2025
Homeہندوستانپی ایس ایل وی-سی 61 مشن مکمل نہ ہو سکا: چیئرمین اِسرو

پی ایس ایل وی-سی 61 مشن مکمل نہ ہو سکا: چیئرمین اِسرو

سری ہری کوٹا، آندھرا پردیش (پی ٹی آئی) — ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارےاسرو کے چیئرمین وی. ناراینان نے اتوار کو بتایا کہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث پی ایس ایل وی-سی 61 راکٹ کے ذریعے زمین کا مشاہدہ کرنے والا مصنوعی سیارہ مدار میں پہنچانے کا مشن مکمل نہیں کیا جا سکا۔
انہوں نے بتایا کہ اِسرو کا قابل اعتماد پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل(پی ایس ایل وی) ایک چار مرحلوں والا راکٹ ہے، اور پہلے دو مراحل معمول کے مطابق مکمل ہوئے۔چیئرمین ناراینان نے کہا کہ “آج ہم نے سری ہری کوٹا سے 101 واں لانچ ہدف بنایا تھا۔پی ایس ایل وی ایک چار مرحلوں پر مشتمل راکٹ ہے، اور دوسرے مرحلے تک کارکردگی معمول کے مطابق تھی۔ تیسرے مرحلے کا انجن درست انداز میں شروع ہوا، لیکن اس کے دوران ایک غیر معمولی مشاہدہ سامنے آیا، جس کی وجہ سے مشن مکمل نہیں ہو سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کا تجزیہ کریں گے اور اس کے بعد دوبارہ واپس آئیں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments