Thursday, May 15, 2025
Homeدنیاغلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا گیا

غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا گیا

مکہ:حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب روایت ایامِ حج سے قبل غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ کو 15ذی الحج تک تین میٹر کی بلندی پر رکھا جائے گا۔
اوپر اٹھائے جانے والے حصے کو چاروں طرف سے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کو بلند کرنے کے بعد مخصوص کاٹن کے سفید کپڑے میں لپیٹ دیا جاتا ہے‘۔
واضح رہے کہ ہر سال حج کے سیزن پر غلاف کعبہ کی حفاظت کی خاطر ایسا کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ اسے محفوظ اور صاف رکھا جائے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں۔
غلاف کعبہ اٹھانے کی کارروائی انتظامیہ کے سربراہ اور اعلی اور عہدیداران کی موجودگی میں ہوئی ہے۔ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا عمل غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ حج موسم میں بلند کر دیا جاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں جن میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کے لیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں، اس لیے غلاف کو ان مواقع پر بلند کر دیا جاتا ہے‘۔ اس اقدام کا مقصد ایامِ حج کے دوران غلافِ کعبہ کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔
انتظامیہ نے وضاحت کی کہ ماضی میں بعض عازمینِ حج غلافِ کعبہ کو نہ صرف چھوتے تھے بلکہ اسے تبرک سمجھ کر اس کے ٹکڑے کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے، جس کی وجہ سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments