
حیدرآباد(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال2025-26کے لیے داخلوں کی آخری تاریخ میں 19 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ جبکہ انٹرنس ٹسٹ شیڈول کے مطابق 12 تا 14 جون منعقد ہوں گے۔
پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے مطابق ملک بھر سے موصول ہونے والی مختلف نمائندگیوں کی بنیاد پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے انٹرنس کے ذریعہ داخلوں کے کورسز میں درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ انٹرنس پر مبنی کورسز میں پی ایچ ڈی میں اردو،عربی، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعیات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات ، الائیڈ ہیلتھ سائنسس (ایم ایل ٹی)، کمپیوٹر سائنس؛ اردو ثقافتی مطالعات ، تقابلی ادب، قانون، سماجی شمولیتی پالیسی، مدرسہ میں زبان کی تدریس مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور ماسٹر آف لاء(ایل ایل ایم))، انڈر گریجویٹ پروگراموں میں بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)، بی ٹیک (سی ایس) (لیٹرل انٹری)، بی ٹیک (سیول انجینئرنگ انڈر سیلف فینانس ریگولر موڈ)، ایل ایل بی ، بی اے ایل ایل بی (آنرس) اور بی ایڈ، پیشہ ورانہ ڈپلوما میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،ا نفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز) اور پالی ٹیکنیک -ڈپلوما لیٹرل انٹری شامل ہیں۔
نئے تعلیمی سال میں یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی الائیڈ ہیلتھ سائنسس (میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی)، بی ٹیک (سیول انجینئرنگ)، ایڈوانس ڈپلوما ان پشتو اور خوشخطی، تلگو، ترکی اور اردو میں ڈپلوما کے علاوہ سی ٹی ای ، دربھنگہ (بہار) میں ایل ایل ایم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ حاصل کی جاسکتی ہیں۔