Tuesday, May 13, 2025
Homeتعلیمسی بی ایس ای بارہویں جماعت کا نتیجہ جاری

سی بی ایس ای بارہویں جماعت کا نتیجہ جاری

نئی دہلی: مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ایس) نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا لاکھوں طلبہ بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ رواں برس کامیابی کی مجموعی شرح 88.39 فیصد رہی، جو پچھلے سال کی 87.98 فیصد کامیابی کی شرح سے کچھ بہتر ہے۔
اس طرح اس سال 0.41 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جو تعلیمی معیار میں بہتری کی علامت ہے۔ سال 2025 میں 17 لاکھ 4 ہزار 367 طلبہ نے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کروایا، جن میں سے 16 لاکھ 92 ہزار 794 طلبہ نے عملی طور پر امتحانات میں شرکت کی۔ ان میں سے 14 لاکھ 96 ہزار 307 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے حصول کے لیے سی بی ایس ای نے کئی آسان ذرائع فراہم کیے ہیں۔
طلبہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا رول نمبر اور اسکول کوڈ درج کرکے اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سی بی ایس ای نے اس سال بھی کسی بھی ٹاپر یا میرٹ لسٹ کو جاری نہیں کیا۔ بورڈ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبہ کے درمیان غیر ضروری مقابلہ بازی سے بچنا ہے۔
تاہم، ایسے طلبہ جنہوں نے 90 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، انہیں ڈسٹنکشن کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔سی بی ایس ای کا یہ قدم تعلیم کو صرف نمبرات کی دوڑ سے نکال کر شخصیت سازی، قابلیت اور سیکھنے کی اصل روح کی طرف لے جانے کی ایک کوشش ہے۔ یہ نتیجہ نہ صرف طلبہ کی محنت کا ثمر ہے بلکہ اساتذہ اور والدین کی رہنمائی اور تعاون کا بھی مظہر ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments