Monday, May 5, 2025
Homeدنیاسویڈن میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی

سویڈن میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی

اپسالا:سویڈش پولیس نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو اپسالا میں مشتبہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں شہریوں کی طرف سے کالیں موصول ہوئیں جنہوں نے شہر کے مرکز میں گولیوں کی طرح کی آوازیں سنی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی سروسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ زخمی ہونے والےکئی لوگوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فروری میں سویڈن کے شہر اوریبرو میں ملک کے سب سے مہلک اجتماعی فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب ایک 35 سالہ بے روزگار شخص نے تعلیم بالغاں کے ایک مرکز میں طلباء اور اساتذہ پر فائرنگ کر دی تھی۔
دائیں بازو کی حکومت نے بعد میں اعلان کیا کہ وہ بندوق کی ملکیت کے قوانین کو سخت کرنے کی کوشش کرے گی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments