Monday, May 5, 2025
Homeہندوستانپہلگام دہشت گردانہ حملہ:: این آئی اے کرے گی ایف آئی آر...

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:: این آئی اے کرے گی ایف آئی آر درج

پہلگام :دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کے حکم کے بعد، آج قومی تحقیقاتی ایجنسی اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرے گی اور کیس کو اپنے ہاتھ میں لے گی۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ نے این آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں جموں و کشمیر پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی تحقیقات میں مدد کر رہی تھی۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد اتر پردیش پولیس کو نیپال کے ساتھ بین الاقوامی سرحد اور تمام بین ریاستی سرحدوں پر چیکنگ تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ریاست میں کشمیری طلباء، سیاحوں اور دکانداروں کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments