Monday, May 5, 2025
Homeدنیاپی ایل او فلسطینی نائب صدر کا عہدہ بنانے پر راضی

پی ایل او فلسطینی نائب صدر کا عہدہ بنانے پر راضی

غزہ:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے 1964 میں اپنے قیام کے بعد پہلا اقدام کرتے ہوئے جمعرات کو نائب صدر کا عہدہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
پی ایل او کی مرکزی کونسل کے رکن رزق نمورہ نے فلسطینی سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ نائب صدر کے عہدے کے لیے ووٹ لیا گیا ہے جس کے بعد صدر اس کی شناخت کا تعین کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ تقریبا متفقہ ووٹنگ کے ذریعہ ہوا۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی مرکزی کونسل کا اجلاس دوسرے اور آخری روز بھی جاری رہا۔ مرکزی کونسل ایک مستقل ادارہ ہے جو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی فلسطینی نیشنل کونسل سے نکلتا ہے۔ اسے اپنے کچھ اختیارات کے ساتھ اختیار حاصل ہے۔
مرکزی کونسل نے آج کے اجلاسوں میں کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں فلسطین کی اندرونی صورتحال پر بات چیت شامل تھی، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے فریم ورک کے اندر قومی اتحاد کی بحالی اور مضبوطی پر بات چیت کی گئی۔ تنظیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے نائب صدر کے عہدے کی تشکیل پر زیر بحث آئی ۔
مرکزی کونسل کا اجلاس بدھ کو شروع ہوا اور اس میں فلسطینی صدر محمود عباس کی ایک طویل تقریر بھی شامل تھی۔ محمود عباس فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔
فلسطینی مرکزی کونسل نے 1985 اور 2018 کے درمیان تیس اجلاس منعقد کیے ہیں جن میں 1988 اور 1999 کے دو غیر معمولی اجلاس بھی شامل ہیں۔ 2003 میں ایک ہنگامی اجلاس شامل ہے۔ ان اجلاسوں میں سے 7 تیونس میں، 4 عراقی دارالحکومت بغداد میں، 4 غزہ میں اور 15 اجلاس رملہ میں ہوئے ہیں۔
۔2022 میں مرکزی کونسل کا 31 واں اجلاس منعقد ہوا جس کے نتیجے میں قومی کونسل کی صدارت کے لیے ایک نئی باڈی کا انتخاب کیا گیا۔فلسطین نیشنل فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کا انتخاب ہوا اورپی ایل او ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت کی تکمیل ہوئی تھی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments