Monday, May 5, 2025
Homeدنیارابطے سے گریز اور سفر پر پابندی: دبئی نے صحت عامہ کے...

رابطے سے گریز اور سفر پر پابندی: دبئی نے صحت عامہ کے قانون کی منظوری دے دی

دبئی:دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی میں صحت عامہ کا قانون جاری کردیا۔ قانون کسی بھی متعدی بیماری سے متاثرہ شخص یا متاثر ہونے کے حوالے سے مشتبہ شخص کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت سے بھی منع کرتا ہے۔ قانون کے تحت دوسروں تک بیماری منتقل کرنے کے خطرے کے پیش نظر متعدی بیماری کے ایسے مریض کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ہسپتال یا صحت کی دیکھ بھال کے مرکز کے علاوہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے یا منتقل کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ قانون نے ایسے شخص کو اس بیماری کو چھپانے سے بھی منع کردیا ہے۔
دریں اثنا قانون کے تحت ایسے افراد جن سے متعدی امراض میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے کو متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ دبئی میں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی اور علاج کے اقدامات پر عمل درآمد بھی کرنا ہوگا۔ قانون میں ان ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن کی مسافروں کو پابندی کرنی چاہیے۔ مسافروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ذاتی حفظان صحت اور روک تھام کے اقدامات کریں۔ ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔ انہیں متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ پالیسیوں پر بھی بھی عمل کرنا ہوگا۔
امارات کی بندرگاہوں پر متعلقہ حکام، طبی ٹیموں اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والوں کو ان کی درخواست کردہ معلومات اور ڈیٹا فراہم کرناہوگا۔ متعدی بیماری والے شخص کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور وفاقی اور مقامی حکومتی ایجنسیوں سمیت متعلقہ حکام کو مطلع کرنا لازم ہوگا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments