Monday, May 5, 2025
Homeدنیاپوتین کا امریکہ ایران جوہری مذاکرات پر عمانی سلطان کے ساتھ تبادلہ...

پوتین کا امریکہ ایران جوہری مذاکرات پر عمانی سلطان کے ساتھ تبادلہ خیال

ماسکو:روس کے صدر پوتین اور عمان کے سلطان ھیثم بن طارق السعید کی ملاقات میں امریکہ اور ایران کے جوہری ایشو پر مذاکرات اہم موضوع رہے ہیں۔ سلطان ھیثم بن طارق السعید منگل کے روز روس کے کے دورے پر تھے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق کریملن کے خارجہ امور پالیسی کے لیے معاون یوری اشکوف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے اب تک کے حاصل پر بات کی ہے۔
ایرانی جوہری پروگرام پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان عمان کی میزبانی میں اب تک مذاکرات کے دو الگ الگ دور ہو چکے ہیں۔ پہلا دور مسقط میں ہوا جبکہ دوسرا دور روم میں عمان سفارت خانے کی میزبانی میں کیا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مذاکرات کو کافی مثبت انداز سے بیان کیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ کی اصل تشویش یہی رہی ہے کہ ایران نے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو ایران جوہری ہتھیاروں کا حصول ممکن بنا سکتا ہے۔
روسی ترجمان نے کہا ‘ ہمیں امریکہ و ایران کے ان مذاکرات کے نتائج کا انتظار ہوگا اور اس سلسلے میں ہم اپنے اتحادی ایران کے ساتھ بھی قریبی رابطہ میں ہیں۔ جہاں ضرورت پڑی ہم مدد کر سکتے ہیں۔’
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے ایران کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں کہ اگر ایران نے جوہری معاہدے پر دستخط نہ کیے تو ایران کو فوجی کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا۔
یاد رہے 2015 میں ایران اور چھ دوسری بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے میں ایک دستخط کنندہ کے طور پر روس بھی شامل ہے۔ تاہم امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا تھا۔
جبکہ روس کا اس بارے میں مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی خلاف قانون ہوگی۔ ٹی وی پر آنے والی خبروں کے مطابق روسی صدر نے عمان کے سلطان سے گفتگو میں کہا کہ روسی توانائی کمپنیاں عمان کے ساتھ زیادہ تعلقات کی خواہاں ہیں۔
خیال رہے یہ ایک ہفتے میں دوسرا موقع ہے کہ روس کے صدر پوتین نے کسی خلیجی ملک کے رہنما سے ملاقات کی ہے۔ 17 اپریل کو پوتین کے ساتھ قطر کے امیر کی ملاقات ہو چکی ہے اور اب یہ ایک ہی ہفتے میں دوسری اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ روس مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے اپنے آپ کو جوڑے ہوئے ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments