Monday, May 5, 2025
Homeدنیامخصوص فریم ورک کے اندر امریکہ کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کو...

مخصوص فریم ورک کے اندر امریکہ کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کو تیار ہیں: پیزشکیان

تہران:تہران اور واشنگٹن کے درمیان اگلے ہفتے کے روز عمان میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک مخصوص فریم ورک کے اندر ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔
پیر کو وزارت داخلہ میں گورنرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ہم قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مخصوص فریم ورک کے اندر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر وہ ہم سے برابری کی پوزیشن سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو ہم اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے ہم نہ تو پرامید ہیں اور نہ ہی مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ ہم یہاں لڑنے کے لیے نہیں ہیں لیکن ہم دباؤ یا دھمکیوں کو بھی قبول نہیں کریں گے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، جو امریکہ کے ساتھ بات چیت میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے پیر کے اوائل میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سفارتی راستہ کھلا ہے۔ اگرچہ تہران تمام آپشنز کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ تہران نے پہلے ثابت کیا ہے کہ وہ طاقت اور دباؤ کی زبان کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرتا بلکہ دھمکیوں کا مقابلہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید امریکیوں نے ہمارے عزم اور ارادے کو دوبارہ آزمانے کی کوشش کی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ انہوں نے اپنے امتحان کا نتیجہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ نے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی نافذ کی ہے اور اس کی فوجی دھمکیوں نے ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ امریکہ نے ہمارے ملک کے ارد گرد اپنی فوجی دستوں کو دوبارہ تعینات کر دیا ہے لیکن ایران اپنے کسی بھی منصفانہ موقف سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔
انہوں نے فوجی دھمکیوں کے امکان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور امریکی اب جان چکے ہیں کہ ایران اپنا دفاع کرنے کی پوری مہارت رکھتا ہے۔ عراقچی اگلے ہفتے کو عمان میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کا تیسرا دور کرنے والے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments