Monday, May 5, 2025
Homeدنیااسکالرشپ پروگرام کے نفاذ اور تعلیمی نصاب کی تیاری کے لیے سعودی...

اسکالرشپ پروگرام کے نفاذ اور تعلیمی نصاب کی تیاری کے لیے سعودی عرب اور چین میں تعاون

ریاض:سعودی وزارت تعلیم نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ تعاون کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ جدید نصاب کی تشکیل ہوسکے، سکالرشپ پروگرام کا نفاذ ہو اور سعودی طلبہ کو بیرون ملک بھیجنے میں مہارت کا تبادلہ کیا جا سکے۔
پہلی یادداشت میں اعلیٰ چینی یونیورسٹیوں میں سعودی طلبہ کے لیے مطالعاتی نشستیں رکھی جائیں گی، سکالرشپ پروگراموں کے نفاذ کو بڑھایا جائے گا اور مقامی لیبر مارکیٹ میں طلب کے لحاظ سے سعودی طلبہ کو خصوصی مہارتوں میں قبول کیے جانے کے امکانات کو بڑھایا جائے گا۔
اسی تناظر میں وزارت تعلیم نے چینی وزارت تعلیم کے سینٹر فار لینگوئجز اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس یادداشت کا مقصد یہ ہے کہ سعودی اور چینی ماہرین کے ذریعے چینی زبان کا نصاب تیار کیا جا سکے اور تعلیمی سال کے آغاز سے سرکاری سکولوں میں چینی زبان پڑھانے کے لیے جامع نصاب جاری کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments