Monday, May 5, 2025
Homeدنیاامریکہ کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور مسقط میں ہوگا: ایران

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور مسقط میں ہوگا: ایران

تہران:ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات جو 23 اپریل کو ہونے والے ہیں سلطنت عمان میں منعقد ہوں گے اور اس دوران ثالث بھی موجود ہوں گے۔
کاظم غریب آبادی نے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا کہ مسقط میں تکنیکی ماہرین کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ثالثوں کی موجودگی میں مذاکرات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ فریقین اس وقت مذاکرات کے انعقاد کے لیے اصول طے کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک یورینیم کو افزودہ کرنے کے اپنے حق کی توثیق کرتا ہے اور یہ مسئلہ تہران کے لیے مذاکرات میں ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ دریں اثنا یسرائیل ہیوم نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جب واشنگٹن اپنے مطالبات پیش کرے گا تو ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔
جواب میں ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کو اپنے طریقے سے ہینڈل کر رہے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ایٹمی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو ایران اور امریکہ نے سلطنت عمان کی ثالثی میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق صورتحال کو حل کرنے کے لیے روم میں بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کیا ہے۔ امریکی وفد کی سربراہی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیون وٹکوف کر رہے تھے اور ایرانی وفد کی سربراہی وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے تھے۔
۔23 اپریل کو تکنیکی سطح پر مشاورت کے بعد عراقچی اور وٹکوف کی ملاقات 26 اپریل کو ہونے والی ہے۔ دوسرے دور کے بعد عمانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران ایک ایسے معاہدے پر بات کر رہے ہیں جو تہران کو پرامن ایٹمی توانائی تیار کرنے کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی اجازت دے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments