Monday, May 5, 2025
Homeدنیامدینہ منورہ میں موجود 40 تاریخی اور اسلامی مقامات زائرین کی توجہ...

مدینہ منورہ میں موجود 40 تاریخی اور اسلامی مقامات زائرین کی توجہ کا مرکز

مدینہ منورہ:مدینہ منورہ 200 سے زیادہ تاریخی اور اسلامی مقامات کا حامل ہے، جو دنیا بھر سے آنے والےسیاحوں اور زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ ایک کھلا ہوا میوزیم ہے اور ایک ممتاز مذہبی اور تاریخی ورثہ ہے۔ 2024 میں مدینہ میں تقریباً 19 ملین زائرین کی آمد کا ریکارڈ قائم ہوا۔ زائرین کا قیام اوسطاً 10 دن تک تھا۔
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن میں حج اور حرمین شریفین کی تاریخ کے پروجیکٹ کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر فہد الوہبی نے کہاکہ “ان تاریخی مقامات کو دیکھ کر ان اہم واقعات کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے مدینہ میں رونما ہوئے تھے”۔
العربیہ سے بات کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا: “ہم دیکھ رہے ہیں کہ مدینہ بہت احتیاط اور توجہ کا سامنا کر رہا ہے۔ اس کے تمام نشانات تیار کیے جا رہے ہیں۔ مساجد کی تزئین وآرائش کی جا رہی ہے، پرانے محلے دوبارہ آباد ہو رہے ہیں، آج جب ہم مدینہ منورہ کے اندر آتے ہیں تو ان مقامات کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ ہم وہاں تاریخ کی خوشبو محسوس کرتےہیں‘۔
یہ بات قابل غور ہے کہ مدینہ منورہ میں بہت سے عوامل موجود ہیں جنہوں نے زائرین کے قیام کی طوالت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر تاریخی اور اسلامی مقامات کی ترقی اور بحالی شامل ہے۔ مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 40 سے زیادہ تاریخی مقامات اور نشانیوں پر کام کیا ہے۔ سنہ2030ء تک 100 مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments