
کویت :رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں کے دوران اپنی فیلڈ انسپیکشن مہموں کے ایک حصے کے طور پر کویتی وزارت سماجی امور نے فنڈ ریزنگ، اشتہارات، بغیر لائسنس کے کیوسک اور غیر قانونی خیراتی طریقوں سے متعلق 600 سے زیادہ خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا ہے۔ وزارت برائے سماجی بہود کی جانب سے فنڈ رمضان المبارک کے دوران عطیات جمع کرنے کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانا اور قانون سازی اور فلاحی کاموں کو ریگولیشن کو یقینی بنانا ہے۔
کویتی اخبار القبس کے مطابق، کویتی وزارت سماجی امور نے رفاہی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے اور رمضان کے عطیات جمع کرنے سے متعلق کسی بھی خلاف ورزی کا پتہ لگانے کے لیے 945 معائنے کے دورے کیے، جن میں 887 مساجد اور 58 خیراتی تنظیموں کے مراکز کے دورے شامل ہیں۔
اشتہارات کی خلاف ورزیوں کے بارے میں وزارت کے بیان کے مطابق اشتہاری ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 41 اشتہارات کی نشاندہی کی، اس کے علاوہ ایسوسی ایشنز، خیراتی اداروں اور فلاحی تنظیموں کی طرف سے جاری کیے گئے 16 اشتہارات جو ضابطوں کے خلاف تھے کی نشاندہی کی گئی۔
ایک متعلقہ پیشرفت میں سماجی امور کی وزارت نے بتایا کہ فیلڈ ٹیموں نے 233 غیر لائسنس یافتہ کپڑوں کی دکانوں کو سیل کیا۔ان کے مقامات کو کویت میونسپلٹی کو ہٹانے کے لیے بھیجا گیا۔ وزارت نے 211 غیر لائسنس یافتہ تجارتی کھوکھوں کی بھی نشاندہی کی۔
اسلامک افیئر ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے والے 24 ریسٹورنٹس اور کمپنیوں کو بھی ان خلاف ورزیوں کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے پائی جانے والی دیگر خلاف ورزیوں میں ایک ریسٹورنٹ بھی شامل ہے جس میں افطار پراجیکٹ کے لیے چندہ طلب کیا گیا تھا۔
بغیر لائسنس کے عطیات جمع کرنے والی دکانوں اور اداروں کے خلاف 22 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔