Monday, May 5, 2025
Homeدنیاترکیہ کا یورپی یونین سے برسلز امدادی کانفرنس سے قبل شام پر...

ترکیہ کا یورپی یونین سے برسلز امدادی کانفرنس سے قبل شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

ترکیہ:ترکیہ نے یورپی یونین سے برسلز میں ہونے والی امدادی کانفرنس سے پہلے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا غیر مشروط مطالبہ کیا گیا ہے۔ جس میں جنگ شدہ ملک کے نئے حکام کو مدعو کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ ترکیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘انقرہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ شام میں اقتدار کی ‘پر امن منتقلی’ کے لیے اس اقدام کو ضروری سمجھتی ہے۔’
خیال رہے 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد رجیم کا تختہ الٹنے کے بعد سے شام میں ‘ھیتہ التحریر الشام’ برسر اقتدار ہے۔
یورپی یونین پیر کی شام سے نویں بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ جس میں شام کی عبوری حکومت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کانفرنس کا مقصد 13 سال سے زائد عرصے تک خانہ جنگی میں رہنے والے شام کی بحالی کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔
یاد رہے 24 فروری کو شام کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور بینکنگ کے شعبوں میں یورپی یونین کی طرف سے عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کی اقتصادی سلامتی ملک کے استحکام و سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے معاشی مواقع اور ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔’
نیز یہ پابندیاں غیر مشروط ہونے کے ساتھ ساتھ غیر معینہ مدت تک کے لیے اٹھائی جانی چاہییں۔ واضح رہے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ نوح یلماز برسلز میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments