
ناگپور: مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک بار پھر ذات پات کے امتیاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ذات کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں کرتا، چاہے اس کی وجہ سے مجھے ووٹ ملیں یا نہ ملیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ذات پات کی بنیاد پر مجھ سے ملنے آتے ہیں، لیکن میں نے ان 50000 لوگوں سے صاف کہہ دیا کہ جو ذات کی بات کرے گا، اسے زور سے لات ماروں گا۔ ناگپور میں ایک تقریب کے دوران نتن گڈکری نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنی ذات، مذہب، فرقے، زبان یا جنس سے نہیں پہچانا جاتا بلکہ صرف اپنی خوبیوں سے جانا جاتا ہے۔
اسی لیے ہم ذات، مذہب، فرقہ، زبان یا جنس کی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتتے۔ میں سیاست میں ہوں اور یہاں یہ سب کچھ چلتا رہتا ہے، لیکن میں اسے مسترد کرتا ہوں، چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔ میں اپنے اصولوں پر قائم رہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ذات پات کی بنیاد پر مجھ سے ملنے آتے ہیں۔ میں نے ان 50000 لوگوں سے صاف کہہ دیا کہ جو ذات کی بات کرے گا، اسے زور سے لات ماروں گا۔ میرے دوستوں نے مجھے بتایا کہ اس بیان سے میں نے اپنا نقصان کر لیا ہے، لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں۔ انتخابات ہارنے سے کسی کی جان نہیں چلی جاتی۔ میں اپنے اصولوں پر قائم رہوں گا۔