
پٹنہ:دہلی، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی طرز پر این ڈی اے حکومت بہار میں مہیلا سمان یوجنا شروع کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکیم کی رقم اور اس کے لیے مطلوبہ معیار زیر غور ہے۔ اس اسکیم کا اعلان جولائی میں کیا جا سکتا ہے۔ بہار حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ انتخابات سے پہلے خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم پہنچ جائے۔ قابل ذکر ہے کہ کہ بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابی ریاستوں میں اس اسکیم سے بی جے پی کو اچھا فائدہ ہوا ہے۔
مہاراشٹر، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں اقتدار حاصل کرنے میں بی جے پی کی ‘مہیلا سمان یوجنا’ گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران بھی بی جے پی نے خاتون سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ‘مہیلا سمان یوجنا’ کے تحت ہر ماہ 2500 روپے دیے جائیں گے۔ جس کی وجہ سے بی جے پی کو دہلی کے لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ راجدھانی میں بی جے پی کی 27 سال کی جلاوطنی ختم ہوگئی۔ اسی طرح ‘مہیلا سمان یوجنا’ کی مدد سے راجستھان، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں بھی انتخابات جیتے تھے۔