
نئی دہلی:نائب صدر جگدیپ دھن کھڑ کو بےچینی اور سینے میں درد کی شکایت کے بعد ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے ذرائع کے مطابق، 73 سالہ دھنکڑ کو گزشتہ ہفتہ کی رات اسپتال لایا گیا تھا۔
ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، نائب صدر کو رات دیر گئے بےچینی اور سینے میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں تقریباً رات 2 بجے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نائب صدر کی حالت مستحکم ہے اور انہیں کریٹیکل کیئر یونٹ میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ دھنکڑ کو ایمس کے امراضِ قلب کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر راجیو نارنگ کی زیر نگرانی کریٹیکل کیئر یونٹ میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی صورتحال پر قریبی نظر رکھ رہی ہے۔