Monday, March 10, 2025
Homeہندوستانپنجاب: احتجاج سے قبل پولیس کی بڑی کارروائی،کئی کسان رہنماؤں کو حراست...

پنجاب: احتجاج سے قبل پولیس کی بڑی کارروائی،کئی کسان رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا

چنڈی گڑھ:یونائیٹڈ کسان مورچہ کے 5 مارچ کو چنڈی گڑھ میں ہونے والے مظاہرے سے قبل پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف کسان تنظیموں کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ معلومات کے مطابق، کسانوں کے چنڈی گڑھ کی طرف مارچ کرنے سے پہلے، پولیس نے بھٹنڈہ ضلع میں تقریباً ایک درجن مقامات پر چھاپے مارے اور کئی کسان لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے ساتھ ہی کئی مقامات پر کسانوں کی طرف سے پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پیر کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سے متحدہ کسان مورچہ کی ملاقات بے نتیجہ رہی۔
چنڈی گڑھ میں وزیراعلیٰ سے ملاقات ہوئی
وزیراعلیٰ کے ساتھ دو گھنٹے کی میٹنگ بے نتیجہ رہنے کے بعد یونائیٹڈ کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے قائدین نے یہاں 5 مارچ سے ایک ہفتہ طویل احتجاج کرنے کے اپنے منصوبے پر آگے بڑھنے کا اعلان کیا۔ کسانوں کا الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ مان میٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے جس سے کسانوں میں غصہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے بعد، ایس کے ایم نے 5 مارچ سے چنڈی گڑھ میں فارم قرض معافی اسکیم سمیت مختلف مطالبات پر غیر معینہ مدت کے دھرنے کا اعلان کیا۔
بی کے یو ایکتا اوگرہان کے صدر جوگندر سنگھ اوگرہن نے کہا کہ انہوں نے (سی ایم مان) ہمارے مطالبات پر کان نہیں دھرے اور میٹنگ سے واک آؤٹ کر گئے۔ ایک اور کسان رہنما بلبیر سنگھ راجیوال نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ دو گھنٹے سے بھی کم وقت تک جاری رہنے والی میٹنگ سے باہر چلےگئے تو کسان اپنے 18 میں سے صرف آٹھ مطالبات ان کے سامنے رکھ سکے۔
وزیر اعلیٰ مان نے کسانوں سے ریاست کی معیشت پر منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے سڑکیں بلاک کرنے اور احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments