Wednesday, March 12, 2025
Homeہندوستانرمضان کا آغاز، مسلم محلوں کی رونق میں اضافہ

رمضان کا آغاز، مسلم محلوں کی رونق میں اضافہ

نئی دہلی: دنیا بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ مسلم محلوں کی رونق بڑھ گئی اور چہل پہل میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ رمضان میں خصوصی دکانیں سجنے لگی ہیں۔ اسی کے ساتھ تراویح کی نماز کا اہتمام بھی شروع ہوگیا ہے۔ مسجدوں میں نمازیوں کی بھیڑ لگنے لگی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے شہروں میں ایک سا ماحول ہے۔
دونوں ہی ملکوں میں انتیس شعبان کو رمضان کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر چاند دکھائی نہیں دیا، ایسے میں اتوار دو مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ رکھا گیا۔ماہ مبارک کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے ایک دوسرے کو مبارک بادیاں پیش کیں اور مساجد میں خصوصی عبادات کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
ہندوستان میں قومی راجدھانی دہلی، بڑے شہروں ممبئی، حیدرآباد، کولکاتہ، لکھنو،پٹنہ وغیرہ میں خاص رونق نظر آرہی ہے۔ اسلامی مہینوں میں رمضان کو اس لئے خاص مانا گیا ہے کہ قرآن کریم کی سورہ البقرة،میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ’’رمضان کا مہینہ (وہ ہے) جس میں قرآن اُتارا گیا ہے جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور (جس میں) رہنمائی کرنے والی اور (حق و باطل میں) امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں، تو تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پالے تو وہ اس کے روزے ضرور رکھے اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں (کے روزوں) سے گنتی پوری کرے، ﷲ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لیے دشواری نہیں چاہتا، اور اس لیے کہ تم گنتی پوری کر سکو اور اس لیے کہ اس نے تمہیں جو ہدایت فرمائی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس لیے کہ تم شکر گزار بن جاؤ۔‘‘

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments