Saturday, February 22, 2025
Homeدنیاشاہ سلمان نے سعودی ریال پر نئی علامت کی منظوری دے دی

شاہ سلمان نے سعودی ریال پر نئی علامت کی منظوری دے دی

ریاض:سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی قومی کرنسی سعودی ریال کی نئی علامت کو منظور کر لیا ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ایک تاریخی اقدام ہے جو قومی کرنسی کی شناخت کو مضبوط بنائے گا۔
سعودی عرب کے مرکزی بینک “ساما” کے گورنر ایمن السیاری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی مالیاتی شناخت کو فروغ دے گا۔ انھوں نے بتایا کہ کرنسی نوٹ پر علامت لاگو کرنے کا عمل براہ راست ہو گا۔ السیاری کے مطابق یہ منصوبہ قومی شناخت اور ثقافتی ترقی کے اعزاز کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
السیاری نے ان کوششوں کو سراہا جو اس کامیابی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کی گئیں۔ انھوں نے سعودی مرکزی بینک کے زیر قیادت اس منصوبے میں شریک تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان میں وزارت ثقافت، وزارت اطلاعات اور سعودی اسٹینڈرڈز ، میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن شامل ہیں۔
سعودی عرب کے ریال پر نئی علامت کو اعلی فنی معیارات پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو مملکت کی گہری ثقافت اور قومی ورثے کی عکاس ہے۔ اس میں قومی کرنسی ‘ریال’ کا نام عربی خطاطی سے ماخوذ ڈیزائن کی صورت میں شامل کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments