نئی دہلی :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتوکا استقبال کرتے ہوئے، ، وزیر عظم نریندر مودی نے آج اپنے ایک ریمارک میں کہا کہ ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ انڈونیشیا ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکز ہے اور ہندوستان انڈونیشیا کی برکس رکنیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انڈونیشیا اور ہندوستان نے ہفتہ کو ثقافت، صحت، سمندری، سیکورٹی اور ڈیجیٹل شعبوں کا احاطہ کرنے والے وسیع معاہدوں پر دستخط کئے۔اتوار کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل دستخط کی تقریب انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیکھی۔صدر پرابوو نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ اپنی اقتصادی شراکت داری کو تیز کرے گی اور طویل مدت کے لیے تعاون کو ترجیح دے گی۔ ہم نے مشترکہ دلچسپی کے کئی اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں ہم تعاون کی سطح کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔پرابوو نے برکس کا رکن بننے کے عمل کے ذریعے انڈونیشیا کی حمایت کے لیے ہندوستان کا شکریہ بھی ادا کیا- ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشتوں کا بلاک “عالمی استحکام اور علاقائی تعاون کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔پرابوو کے ریمارکس سے پہلے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ملک دفاعی مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کو بہتر بنانے میں مل کر کام کریں گے۔
صدر پرابوو سوبیانتو کا خیرمقدم کرنا ہندوستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔
جب ہم نے اپنا پہلا یوم جمہوریہ منایا تھا، انڈونیشیا مہمان ملک تھا اور اب، جب ہم ہندوستان کے جمہوریہ ہونے کے 75 سال پورے کر رہے ہیں، صدر سوبیانتو تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ہم نے ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہم نے سیکورٹی، دفاعی مینوفیکچرنگ، تجارت، اے آئی فن ٹیک جیسے اور بہت کچھ شعبوں میں ہندوستان-انڈونیشیا تعلقات کو، گہرا کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ غذائی سیکیورٹی، توانائی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبے بھی ایسے شعبے ہیں جہاں ہم مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
بھارت اور انڈونیشیا مختلف کثیر جہتی پلیٹ فارمز میں بھی قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ انڈونیشیا ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکز ہے اور ہم انڈونیشیا کی برکس رکنیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔