Friday, December 27, 2024
Homeہندوستانسابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال:صدر جمہوریہ سے پی ایم اور...

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال:صدر جمہوریہ سے پی ایم اور سیاسی رہنماوں سے عالمی برادری تک کا خراج عقیدت

نئی دہلی :سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا قومی دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں جمعرات کی دیر شام انتقال ہوگیا ان کی عمر 92 برس تھی،اس خبر کے ساتھ پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا، سیاسی حلقوں سے سفارتی گلیاروں تک سوگ منایا جارہا ہے ،ہر کسی نے ان کی موت کو ملک کی سیاست کے لیے ایک بڑا انقصان قرار دیا ہے ۔ملک کی صدر جمہوریہ سے وزیر اعظم تک سب نے من موہن سنگھ کی موت کو قومی نقصان قرار دیا ہے
ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نرم مزاجی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے تعزیتی پیغام میں عوامی دفاتر میں اپنے مختلف کرداروں میں انہوں نے ہندوستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ملک کی خدمت، ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور انتہائی عاجزی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال ہم سب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ میں ہندوستان کے عظیم فرزندوں میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اور ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
دھنکھڑ نے جمعرات کی دیر شام یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر سنگھ ایک ممتاز ماہر اقتصادیات تھے جنہوں نے ملک کا معاشی منظرنامہ بدل دیا۔ پدم وبھوشن سے سرفراز، ہندوستان کے معاشی لبرل ازم کے معمار ڈاکٹر سنگھ نے ایک بہت اہم وقت پر ملک کے اقتصادی محاذ کی ذمہ داری سنبھالی اور اقتصادی ترقی کی نئی جہتیں کھولیں۔مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ انہیں ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ خصوصی بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ ان کی گہری اقتصادی سمجھ بوجھ اور ہندوستان کی ترقی کے لیے ان کی فکر ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔
نائب صدر نے کہا’’ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے، ملک نے ایک مضبوط رہنما اور ایک دانشمند شخص کھو دیا ہے، ان کے خیالات ہمیشہ ہندوستان کی اقتصادی رہنمائی کرتے رہیں گے۔
مسٹر دھنکھڑ نے کہا ’’میرے خیالات بحران کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہیں
مودی نے منموہن سنگھ کے انتقال پر کیا تعزیت کا اظہار
وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ڈاکٹر سنگھ کا جمعرات کی رات ایمس میں انتقال ہو گیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے لکھا ’’ہندوستان اپنے ایک ممتاز لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال پر سوگوار ہے۔ ایک عام خاندان سے اٹھ کر وہ ایک مشہور ماہر معاشیات بن گئے۔ وہ وزیر خزانہ سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور گزشتہ برسوں میں ہماری اقتصادی پالیسی پر ایک انمٹ چھاپ چھوڑی۔ پارلیمنٹ میں ان کی مداخلت بھی عملی تھی۔ ہمارے وزیر اعظم کے طور پر، انہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع کوششیں کیں۔
ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل
کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا ایک رہنما کھو دیا مسٹر گاندھی نے کہا ب’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی نے بڑی ذہانت اور ایمانداری کے ساتھ ہندوستان کی قیادت کی ان کی نرم مزاجی اور معاشیات کی گہری سمجھ نے پوری قوم کو متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ میری دلی تعزیت محترمہ کور اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میں نے ایک سرپرست کھو دیا ہے۔ ہم میں سے لاکھوں لوگ جو ان کے پرستار تھے انہیں کافی فخر سے یاد کریں گے۔
ڈاکٹر منموہن کی طرح عزت ہر سیاستدان کو نہیں ملتی: پرینکا
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ جیسے سیاست دان بہت کم ہیں جنہیں سیاست میں بے پناہ عزت ملی ہے محترمہ گاندھی نے کہا ’’سیاست میں بہت کم لوگ سردار منموہن سنگھ جی جیسی عزت پاتے ہیں اور ان کی ایمانداری ہمیشہ ہمارے لئے تحریک کا سرچشمہ رہے گی اور وہ ہمیشہ ان لوگوں کے درمیان رہے گے جو اس ملک سے سچی محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے مخالفین کی جانب سے غیر منصفانہ اور گہرے ذاتی حملوں کے باوجود قوم کی خدمت کے اپنے عزم پر قائم رہے۔انہوں نے کہا ’’وہ حقیقی معنوں میں مساوات پسند، ذہین، مضبوط ارادے اور آخر تک بہادر رہے۔ سیاست کی سخت دنیا میں منفرد وقار اور معزز شخص تھے
شاہ نے منموہن سنگھ کے انتقال پر کیا رنج کا اظہار
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں، مسٹر شاہ نے کہا ’’سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال کی خبر انتہائی رنجیدہ ہے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سے لے کر ملک کے وزیر خزانہ اور وزیر اعظم تک ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کی حکمرانی میں اہم رول ادا کیا دکھ کی اس گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ واہے گرو جی ان کی روح کو سکون عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔
وہ معاشرے کے نچلے طبقے کی آواز تھے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے جمعرات کی دیر شام یہاں جاری ایک پیغام میں، مسٹر نڈا نے کہا کہ ممتاز ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر سنگھ کا انتقال قوم کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ ہندوستانی سیاست کے تجربہ کار سیاست دان تھے۔ اپنی طویل سماجی زندگی میں انہوں نے عام لوگوں کے لیے کام کیا۔ وہ معاشرے کے نچلے طبقے کی آواز تھے۔ ان کی قیادت نے انہیں پارٹی میں بے پناہ مقبولیت دلائی۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ طویل عرصے تک آنے والی نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری تعزیت ان کے خاندان اور مداحوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں
تیجسوی نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پرکیا غم کا اظہار
راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر یادو نے کہا ’’تاریخ نہ صرف آپ کو یاد رکھے گی بلکہ آپ کی دیوانی رہے گی سر! ملک میں معاشی اصلاحات کےبانی، اقتصادی تبدیلی کے معمار، مضبوط شخصیت، عظیم سیاست دان، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں ایشور سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ انہیں اپنے چرنوں میں جگہ دے۔‘‘
سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سردار ڈاکٹر منموہن سنگھ نے تاریخی طور پر کئی دہائیوں تک ہماری معیشت اور ملک کی بے مثال ترقی کی صدارت کی۔ آپ کی نرمی اور ملنساری کے علاوہ ان کی حکمت، دور اندیشی اور لگن ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، آپ کے مثبت، پرجوش اور متاثر کن الفاظ مجھے ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے۔
بیلگاوی میں گاندھی کے نظریات کو برقرار رکھنے کا عہد لیں گے: کانگریس
کانگریس نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی نے 100 سال پہلے بیلگام اجلاس میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کی حیثیت سے جن خیالات کا اظہار کیا تھا، آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اسی جگہ منعقد ہونے والے اجلاس میں، باپو کے اصولوں کی حفاظت کا عہد لیا جائے گا کانگریس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا کہ کانگریس مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کرے گی اور ان کے اصولوں پر ہو نے والے حملوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔انہوں نے کہا، ‘مہاتما گاندھی نے 100 سال پہلے 26 دسمبر 1924 کو اس وقت بیلگام اور آج کے بیلگاوی میں کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
دنیا نے کیا سلام ۔عالمی رہنماوں کا خراج عقیدت
عالمی رہنماؤں نے بھی سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایکس پر پوسٹ کیا اور ان کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کی۔عالمی رہنماؤں نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ساتھ اپنی یادیں تازہ کیں۔
سابق امریکی صدر اوباما نے 1991 کی لبرلائزیشن کی کوششوں کے ذریعے ہندوستان کو مارکیٹ پر مبنی ہندوستانی معیشت میں تبدیل کرنے میں سنگھ کے کردار کے بارے میں بات کی، جبکہ میرکل نے بتایا کہ کس طرح منموہن سنگھ نے ترقی پذیر معیشتوں کے تناظر کو سمجھنے میں ان کی مدد کی۔منموہن سنگھ نے براک اوباما کو نرم گو اور نرم گو قرار دیا۔
براک اوباما نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بارے میں کہا کہ وہ ایک نرم مزاج، نرم گو ماہر اقتصادیات تھے۔ اوباما نے بھارت کی معیشت کو جدید بنانے کا کریڈٹ منموہن سنگھ کو دیا تھا۔ اوباما نے کہا کہ ان کی “سفید داڑھی اور پگڑی ان کے سکھ مذہب کی پہچان تھی، لیکن مغربیوں کے نزدیک وہ ایک مقدس آدمی دکھائی دیتے ہیں۔باراک اوباما لکھتے ہیں کہ 1990 کی دہائی میں وزیر خزانہ کے طور پر اپنے دور میں سنگھ لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں کامیاب رہے۔ اوباما لکھتے ہیں کہ ہندوستان کی اقتصادی تبدیلی کے چیف معمار کے طور پر سنگھ اس پیشرفت کی ایک مناسب علامت نظر آئے۔ سکھ برادری سے آتے ہوئے وہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر پہنچے تھے۔ جس نے عوام کے جذبات بھڑکا کر نہیں بلکہ معیار زندگی کو بلند کر کے اور بدعنوان نہ ہونے کی اچھی ساکھ قائم کر کے ان کا اعتماد حاصل کیا۔اوباما نے منموہن سنگھ کے اپنے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتایا
سابق وزیر اعظم کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کے بارے میں اوباما لکھتے ہیں کہ منموہن سنگھ اور میں نے گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات استوار کئے۔ اگرچہ وہ خارجہ پالیسی میں محتاط رہے ہوں گے، ہندوستانی بیوروکریسی تک پہنچنے کے لیے تیار نہیں تھے، جو کہ تاریخی طور پر امریکی ارادوں پر مشکوک تھی، لیکن ہمارے وقت نے ان کے بارے میں میرے ابتدائی تاثر کی تصدیق کی کہ وہ ذہانت اور شائستگی کا حامل شخص تھا۔ اوباما نے کہا کہ میرے دارالحکومت نئی دہلی کے دورے کے دوران ہم نے دہشت گردی، عالمی صحت، جوہری سلامتی اور تجارت پر امریکی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے معاہدے کیے ہیں۔
انجیلا مرکل نے اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی۔
انجیلا مرکل، جو 2005 سے 2021 کے درمیان جرمنی کی چانسلر تھیں، نے فریڈم میموئرز (1954-2021) میں کہا ہے کہ وہ پہلی بار سنگھ سے ملی تھیں، جب انہوں نے ہینوور میس، ایک بین الاقوامی تجارتی میلے کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ سنگھ کا بنیادی مقصد ہندوستان کی 1.2 بلین آبادی میں سے دو تہائی کے معیار زندگی کو بہتر بنانا تھا جو دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔
مرکل نے کہا کہ یہ 800 ملین لوگوں کے برابر ہے جو کہ جرمنی کی پوری آبادی کا دس گنا ہے۔ ان کے ساتھ بات چیت میں، میں ابھرتے ہوئے ممالک کو ہمارے، امیر ممالک کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نقطہ نظر سے ہمیں توقع تھی کہ وہ ہمارے مسائل میں بھرپور دلچسپی لیں گے، لیکن ہم ان کے ساتھ وہی شائستگی دکھانے کے لیے تیار نہیں تھے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments