Wednesday, December 25, 2024
Homeہندوستانعارف محمد خان بہار اور وی کے سنگھ میزورم کے گورنر

عارف محمد خان بہار اور وی کے سنگھ میزورم کے گورنر

نئی دہلی :مرکزی حکومت نے پانچ ریاستوں کے گورنرز کو تبدیل کیا ہے۔ سب سے اہم تقرری منی پور میں کی گئی ہے۔ منی پور میں مرکزی حکومت نے سابق ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا کو گورنر مقرر کیا ہے۔ عارف محمد خان کو بہار کا گورنر بنایا گیا ہے۔ سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کو میزورم کا گورنر بنایا گیا ہے۔ صدر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کئی دیگر ریاستوں کے گورنروں کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
منی پور میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں جس طرح کی صورتحال رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے سابق ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا کی تقرری کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اجے کمار بھلا کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔اجے کمار بھلا پچھلے 52 سالوں میں دوسرے ہوم سکریٹری ہیں جنہوں نے اس عہدے پر 5 سال یا اس سے زیادہ وقت گزارا ہے۔ اجے کمار بھلا نے دہلی یونیورسٹی سے ایم ایس سی باٹنی اور پنجاب یونیورسٹی سے سوشل سائنس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کیا ہے۔
دراصل اجے کمار بھلا 23 اگست 2019 کو ہی ریٹائر ہو گئے تھے۔ لیکن اس کے بعد انہیں سروس میں توسیع مل گئی۔ اس کے بعد، مرکزی حکومت نے اجے کمار بھلا کو اگست 2020، 2021 اور 2022 اور 2023 میں بھی سروس میں توسیع دی تھی۔وزارت داخلہ سے پہلے اجے بھلا 2017 سے 2019 تک وزارت توانائی میں سکریٹری تھے۔ اجے بھلا کو 23 اگست 2019 کو ہوم سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور وہ ملک کے سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے ذمہ دار تھے۔ 23 اگست 2019 کی تاریخ اہم ہے کیونکہ اس سے 15 دن پہلے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا گیا تھا۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزورم کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمھمپتی کو اڈیشہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ وجے کمار سنگھ کو میزورم کا گورنر مقرر کیا گیا۔ بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر کو کیرالہ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کو بہار کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔اجے کمار بھلا کو منی پور کا گورنر مقرر کیا گیا۔میزورم کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمھمپتی کو اوڈیشہ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ وجے کمار سنگھ کو میزورم کا گورنر مقرر کیا گیا۔ بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر کو کیرالہ کا گورنر مقرر کیا گیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments