Sunday, December 22, 2024
Homeدنیاترکیہ میں عوامی حلقوں نے قبروں کی قیمتوں میں جنونی اضافہ مسترد...

ترکیہ میں عوامی حلقوں نے قبروں کی قیمتوں میں جنونی اضافہ مسترد کردیا

ترکیہ:ترکیہ میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس استنبول گریٹر میونسپلٹی کونسل (آئی بی بی) کے اس فیصلے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اس نے حال ہی میں سال 2025ء کے لیے قبرستان کی خدمات کی قیمتوں کے لیے ایک نئی لاگت کی منظوری دی ہے۔اس پر ترک شہریوں کی جانب سے شدید ہنگام تنازعہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے لواحقین کے ساتھ مرنے والوں کو بھی نہیں بخشا۔
تفصیل کے مطابق استنبول میونسپل کونسل نے دسمبر کے میونسپل میٹنگ کے تیسرے اجلاس میں اسمبلی کے پہلے نائب صدر نوری اسلان نے قبرستانوں میں قبروں اور جنازوں کی تقریبات کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنازے کی تقریبات اور قبرستان کی فیس کی نئی لاگت استنبول میں یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔ نئی قیمتوں میں تابوت کو دفنانے کی فیس 740 لیرا سے بڑھ کر 1184 لیرا ہو جائے گی اور پتھر کے تابوت کی قیمت 1850 لیرا سے بڑھ کر 3700 ہو جائے گی۔ قبر کو منتقل کرنےکی فیس ایک ہزار 730 لیرا سے 5 ہزار 968 لیرا، دو منزلہ تابوت کی قیمت 6,000 لیرا سے بڑھ کر 12,340 لیرا ہو جائے گی۔
جنازے کے ساتھ والی خالی جگہ کی قیمت بھی 34890 لیرا سے بڑھ کر 55824 لیرا ہو گئی اور ایک خالی قبر کی قیمت 69770 لیرا سے بڑھ کر 111632 لیرا کردی گی ہے۔ایک بچے کے جنازے کے اخراجات اور فیسز میں 60 فی صد اضافے کے بع ایک بچے کے قبر کی جگہ کی قیمت 11190 لیرا سے بڑھ کر 17 ہزار 904 لیرا کر دی گئی ہے۔
غیر مسلم قبرستانوں میں جنازے کی جگہ کی قیمت 850 لیرا سے بڑھ کر 1360 لیرے ہو گئی ہے اور قبر کے ساتھ والی خالی جگہ کی 8960 لیرا سے بڑھا کر 14336 لیرا کردی گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نےقبروں اور تجہیز و تدفین کے نئے اخراجات پر بڑے پیمانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترکوں نے میونسپلٹی اور اس کے اراکین پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان فیصلوں پر اپنےعدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافے “غیر منطقی” اور “غیر مناسب” ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پر عمل درآمد روکا جائے، کیونکہ قیمتوں میں اضافے سے موت تک پہنچنا غیر فطری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ترکیہ کچھ عرصے سے ایک معاشی بحران سے دوچار ہے جس کی وجہ سے تمام اشیائے خوردونوش اور مکانات کے کرایوں کی قیمتوں میں “جنونی” اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں مکانات کا حقیقی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments