Sunday, December 22, 2024
Homeدنیابشارالاسد کے بعد پہلا جمعہ، شام میں جشن کی تقریبات

بشارالاسد کے بعد پہلا جمعہ، شام میں جشن کی تقریبات

دمشق:العربیہ اور الحدث نے جمعہ کو دمشق سے خاص طور پر جامع الاموی یعنی اموی جامع مسجد اور اموی سکوائر کے آس پاس بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے جمعہ کو شامیوں کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیو کی صورت میں کوریج کی۔
ملٹری آپریشنز ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ تقریبات کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو بھاری تعداد میں تعینات کیا جائے گا۔ اس نے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان تقریبات کے دوران پرامن رویے کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ جو بھی فائرنگ کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
تحریر الشام اور اتحادی گروپوں پر مشتمل “ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ” کے کمانڈر احمد الشرع نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے انقلاب کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے جمعہ کو سڑکوں پر نکل آئیں۔
احمد الشرع نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ میں بابرکت انقلاب کی فتح پر عظیم شامی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میں انہیں اس کے بارے میں خوشی کا اظہار کرنے کے لیے چوکوں میں نکلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہوا میں گولیاں چلا کر اور لوگوں کو دہشت زدہ کر کے جشن نہ منائیں۔
ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر نے شامی بولی میں اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ہم نے شروع سے کہا تھا ’’اللہ کی مدد سے ہم فتح یاب ہوں گے۔”

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments