Sunday, December 22, 2024
Homeدنیابشار الاسد نے شام کو ایرانی عزائم کی تکمیل کا میدان بنا...

بشار الاسد نے شام کو ایرانی عزائم کی تکمیل کا میدان بنا دیا تھا: احمد الشرع

دمشق:مسلح گروپوں کی جانب سے شام میں اتوار کی صبح سویرے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد “ملٹری آپریشن اتھارٹی” کے کمانڈر احمد الشرع دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔
دمشق کے “ملٹری آپریشنز اتھارٹی” کے زیر کنٹرول ہونے کے بعد احمد الشرع متعدد مسلح جنگجوؤں کے درمیان دمشق کی اموی مسجد میں داخل ہوئے۔ مسجد کے اندر سے احمد الشرع نے ایک تقریر کی جس میں انہوں نے شامی عوام سے خطاب کرتے ہوئے “ملٹری آپریشن اتھارٹی” کی کامیابی کو سراہا۔
احمد الشرع نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بشار الاسد نے شام کو ایرانی عزائم کے لئے ایک فارم بنا کر چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے فرقہ واریت کو پھیلادیا اور بشار الاسد کے دور میں شام نشہ آور کیپٹاگون گولیوں کے لیے ایک فیکٹری بن گیا۔
تنظیم ’’ تحریر الشام‘‘ کے سربراہ جنہوں نے اپنے عرفی نام ’’ ابو محمد الجولانی‘‘ کی جگہ حقیقی نام ’’ احمد الشرع‘‘ استعمال کرنا شروع کیا ہے نے دمشق پہنچنے سے پہلے شامی ٹی وی پر نشر اپنے بیان میں کہا کہ واپس واپس جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ “ملٹری آپریشنز اتھارٹی” نے 2011 میں شروع ہونے والے راستے کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ قبل ازیں احمد الشرع نے سرکاری اداروں سے تعرض نہ کرنے کا کہا اور یہ وضاحت کی کہ یہ ادارے سابق وزیر اعظم کی نگرانی میں رہیں گے ۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments